پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی معاملات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے یاداشت پر دستخط

جمعرات 2 جولائی 2026 21:00

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر ..
ریاض /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) پاکستان اور سعودی عرب نے سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا ۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے آغاز پر سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور وزارتِ داخلہ کی سطح پر باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزیدموثربنانے کیلئے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پربھی دستخط کئے گئے،جس کا مقصد انسدادِجرائم،سیکیورٹی اوردیگر باہمی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔