بھکر پولیس کی موثر کاروائی ،گندم اور نان کسٹم سگریٹ کی لاکھوں روپے مالیت کی سمگلنگ ناکام

اتوار 18 جنوری 2026 16:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2026ء) بھکر پولیس نے سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گندم اور نان کسٹم سگریٹ کی غیر قانونی ترسیل ناکام بنا دی۔ تھانہ صدر دریا خان کے ایس ایچ او نجیب اللہ ریاض ، شکیل احمد Asi نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے۔ پولیس نے دورانِ ناکہ بندی ایک مشکوک ڈالہ کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر اس میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی گندم برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایک اور کاروائی میں نان کسٹم سگریٹ کی بڑی کھیپ بھی برآمد کر لی، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برآمد شدہ سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کر دی جبکہ گندم اور گاڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او بھکر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نجیب اللہ ریاض اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔\378