حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،شیخ افتاب احمد

اتوار 18 جنوری 2026 18:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2026ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا ہے حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کردیا ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں پنجاب میں مریم نواز شریف کے تاریخی منصوبوں کے عوام کے دل جیت لیے ہیں این اے 49 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ افتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں ائی ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوا سابق دور میں بھی تحصیل حضرو کے درجنوں دیہاتوں کے عوام کو بہتر سفر کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کارپٹ سٹرکوں کے جال بچھائے گئے تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں ملک کا ستیا ناس ہوا وہاں ہی سڑکوں کی تعمیر پر توجہ نہیں دی گئی اب حکومت سے تحصیل حضرو کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے کڑوروں روپے کی گرانٹ منظور کروائی ہے جس کی وجہ سے حضرو گوندل روڈ حضرو شہر میں کے مین بازار کی سڑک کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جبکہ دیگر دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے شیخ افتاب احمد نے کہا وقاقی و صوبائی حکومت پنجاب کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت کے خلاف سازش نہ کی جاتی تو ملک ایشیا کا ٹائیگر ہوتا لیکن نواز شریف کی حکومت ختم کرنے کے بعد لاڈلے کو حکومت میں لایا گیا جنہوں نے نہ صرف ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا بلکہ ڈ یفالٹ کرنے کے قریب بھی کیا لیگی قیادت نے اپنی سیاست داؤ پہ لا کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جو مسلم لیگ نون کی قیادت یا عظیم قربانی ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کی قیادت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

\378