سمندر پار پاکستانیوں کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘گورنر پنجاب
بدھ 21 جنوری 2026 20:20
(جاری ہے)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پارپاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی کوئی قدرتی آفات یا مشکل وقت آیا تو اوورسیز پاکستانیوں نے بھر پور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت پوری دنیامیں پاکستانی اپنے ہنر کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سمندر پار پاکستانیوں کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو جھوٹی اور نفرت انگیز وڈیوذ دکھا کر ان کے جذبات اور پاکستان کے خلاف اکسانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبروں کو پھیلانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور عہدوں کی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔گورنر پنجاب نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ کے ذریعے پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک محب وطن جماعت ہے اور اس نے کبھی اپنے کارکنوں اور جیالوں کو ملکی اداروں کے خلاف نہیں بھڑکایا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو شکست دینے کے بنعد پاکستانیوں کا سر دنیا میں فخر سے بلند کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج بہادر اور ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
-
پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 41 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ موجود
-
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
محض پولیس کے دعوے پر جائیداد کو مالِ مقدمہ قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ
-
گھریلو جھگڑا خاوند نے بیوی کو پھانسی دے کر مار دیا
-
شازیہ مری کا سابق رکنِ قومی اسمبلی فوزیہ حبیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
ایم کیو ایم آج بھی عوامی مینڈیٹ کے بجائے شارٹ کٹ سیاست پر یقین رکھتی ہے،شرجیل میمن
-
گورنرخیبرپختونخوا کا سابق ایم این اے فوزیہ حبیب کے انتقال پرافسوس کا اظہار
-
داتا دربار عرس،زائرین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کی ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.