ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی اور بارش کا سلسلہ جاری
جمعہ 23 جنوری 2026 22:39
(جاری ہے)
کراچی میں شمال مشرقی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی نئی لہر نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضائی معیار بہتر ہوا اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 72 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔خیبر، آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں درجہ حرارت منفی 10 سے منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، متعدد رابطہ سڑکیں بند اور ٹریفک معطل ہو گئی۔ سوات، کالام، مالم جبہ، مہوڈنڈ اوردیگر بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے جبکہ اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی برف ہٹانے میں مصروف ہے۔مانسہرہ، شوگران اور کاغان میں بھی برفباری ہوئی، جس سے بجلی معطل اور اہم روڈز ٹریفک کے لیے بند ہو گئے۔ پنجاب کے شہر لاہور، سیالکوٹ، میانوالی اور رائیونڈ میں بارش اور ژالہ باری سے سردی میں اضافہ ہوا، کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوئی۔ بلوچستان کے زیارت، کوژک ٹاپ، قلات، مسلم باغ اور چمن میں بھی شدید سردی اور برفباری دیکھی گئی، قلات میں منفی 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پیسکو ریجن میں بارش کے باعث پشاور، مردان، بنوں، خیبر اور ڈی آئی خان میں 35 فیڈرز ٹرپ ہو گئے ہیں، تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔محکمہ موسمیات، این ڈی ایم اے اور متعلقہ صوبائی اداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔مزید موسم کی خبریں
-
25 سے 30 ستمبرتک بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ
-
لاہورسمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوار
-
این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
-
لاہور : موسلا دھار بارش ،متعدد علاقے زیر ِ آب، شاہراہوں پر پانی جمع
-
جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
-
این ڈی ایم اے کا آئندہ2سی3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار
-
موسلادھار بارش، مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں شروع
-
این ڈی ایم اے نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئی86 ٹن امدادی سامان کے حامل کمرشل چارٹرڈ طیارے کے انتظامات اور معاونت کی فراہمی
-
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل
-
پنجاب میں 23 اگست تک بارشوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.