جے یوآئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کی خوشدامن انتقال کرگئیں

جمعہ 6 فروری 2026 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2026ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کی خوشدامن کے انتقال کرگئیں ۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کی قیادت نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جے یوآئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں مرحومہ کے انتقال کو ایک ناقابلِ تلافی ذاتی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جمعیت کی پوری قیادت ڈاکٹر اے جی انصاری اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

تعزیتی پیغام میں صوبائی مجلسِ عاملہ کے اراکین مولانا صالح الحداد ، مولانا سراج احمد شاہ امروٹی ، مولانا عبدالمجیب قریشی ، مولانا میر محمد میرک، مولانا محمد ادریس سندھی، مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان، مولانا صالح اندھڑ، حاجی عبد المالک ٹالپر، مولانا رمضان پھلپھوٹو، مولانا عبداللہ سومرانی، مولانا محمد غیاث ، سمیع الحق سواتی، مولانا فتح محمد مہیری ، حاجی رفیق احمد سومرو ، سرور بلیدی ایڈوکیٹ ، سلیم سندھی ، مولانا عبدالحمید مہر، ودیگر نے ڈاکٹر اے جی انصاری سے ساس کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی کامل مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

جے یوآئی رہنماں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔