مسلم لیگی رہنما ندیم پہلوان کا سات روزہ دورہ سندھ کامیابی سے مکمل‘پنجاب واپس پہنچ گئے
منگل 10 فروری 2026 22:41
(جاری ہے)
دورے کا سب سے اہم اور یادگار حصہ دربارِ عالیہ حضرت سخی لعل شہباز قلندرؒ کے سجادہ نشین سید مہدی شاہ کی میزبانی تھی۔
سید مہدی شاہ نے خصوصی محبت اور قلندری روایت کا پاس رکھتے ہوئے ندیم پہلوان اور ان کے تمام رفقاء کو اپنی ذاتی حویلی میں بطور مہمان ٹھہرایا۔ قیام کے دوران ندیم پہلوان نے دربارِ عالیہ پر منعقد ہونے والی مخصوص روحانی محفل شامِ قلندر میں بطور خاص شرکت کی۔ سجادہ نشین صاحب نے اپنی حویلی میں ندیم پہلوان اور ان کے وفد کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا اور انہیں دربار کے تبرکات پیش کیے۔اس دورے کے دوران آل پاکستان دیسی کشتی فیڈریشن کے عہدیداران اور سندھ بھر سے آئے ہوئے پہلوانوں نے ندیم پہلوان کا والہانہ استقبال کیا۔ علاوہ ازیں، پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے مختلف عہدیداران سے ہونے والی ملاقاتوں میں تنظیمی امور، مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی اور پنجاب و سندھ کے عوامی روابط کو مزید فعال بنانے اور چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کی پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماروی میمن نے ندیم پہلوان سے خصوصی ملاقات کی اور ان کو سندھ آنے پر خوشی آمدید کہا ۔ندیم پہلوان کے ہمراہ اس تاریخی دورے میں رانا مقصود، نوید پہلوان، عرفان بٹ، حسن باجوہ، وقار وکی، اکمل بٹ، سہیل بٹ، علی رضا، اعظم پہلوان، جہانزیب اور اقبال ببلی شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.