بانی کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہئے، لوگ جعلی رپورٹ بنا کر باہر گئے، اعتزاز احسن

اتوار 15 فروری 2026 06:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2026ء) پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بانی کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، آصف علی زرداری کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، لوگ جعلی رپورٹ بنا کر باہر چلے جاتے ہیں، بانی پی ٹی کی آنکھ کی بینائی کس وجہ سے گئی وجوہات سامنے آنی چاہئیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر آصف زرداری کو کردار ادا کرنا چاہیے، آصف علی زرداری ایسے سیاستدان ہیں جو سب کو اکٹھا رکھ سکتے ہی۔