باچا خان یونیورسٹی اور آئی سی سی بی ایس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جمعہ 6 مارچ 2026 17:29
(جاری ہے)
پروفیسر محمد رضا شاہ نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس اس خطے کے ممتاز تحقیقی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
اس کی علمی اور تحقیقی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکٹریٹ پروگرام چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی ادارہ جاتی اہمیت آئی سی سی بی ایس کو کیمیائی، حیاتیاتی اور حیاتی کیمیائی علوم کے میدان میں ایک نمایاں مرکزِ امتیاز بناتی ہے، جو مختلف ممالک کے محققین اور طلبہ کی تحقیق و تربیت کا مرکز ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی بی ایس کو یونیسکو، عالمی ادارہ برائے صحت، ٹواس اور او آئی سی کی جانب سے مرکزِ امتیاز کا درجہ دیا جا چکا ہے۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ باچا خان یونیورسٹی ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے جو تعلیم، تحقیق اور سماجی خدمت میں اعلی معیار کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ یونیورسٹی معیاری اور قابلِ رسائی تعلیم فراہم کرنے اور ایسے اسکالرز تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے جو عصرِ حاضر کے عالمی چیلنجز کا مثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے تحقیق، تدریس اور علمی تبادلے کے لیے اساتذہ، محققین اور ماہرین کے تبادلے کو فروغ دیں گے۔ دونوں اداروں نے مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کرنے اور قومی و بین الاقوامی فنڈنگ اداروں کو پیش کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقی منصوبے تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اساتذہ اور محققین کو دونوں اداروں کی جانب سے منعقد ہونے والی کانفرنسوں، سمپوزیم، سیمینارز اور ورکشاپس میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.