جہانیاں ،اسسٹنٹ کمشنر نے سوہنا پنجاب کے تحت مثالی گاؤں پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعرات 2 اپریل 2026 15:02

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2026ء) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور نے رہنما چوہدری افتخار نذیر گروپ و چیئرمین یونین کونسل 120 چوہدری افضل کلیار کے ہمراہ چک نمبر 103 ٹن آر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعلی محترمہ مریم نواز شریف کا سوہنا پنجاب کے تحت مثالی گاؤں پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مثالی گاؤں پروگرام کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر میاں محمد اورنگزیب اور انجینئر طارق شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، سیوریج اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے کام کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر چوہدری شہزاد یوسف آرائیں، چوہدری عبدالسلام واہلہ، چوہدری غلام عباس کلیار، چوہدری عباس سدھو، چوہدری ذکا افضل کلیار، چوہدری فاروق آرائیں سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔\378