د*اسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی شہباز بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ٌ مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے پیش کی جانے والی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،سردار ایازصادق

جمعرات 2 اپریل 2026 18:00

Gاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2026ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روزنامہ دی نیشن اسلام آباد کے نیوز ایڈیٹر اور سینئر صحافی شہباز بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم شہباز بھٹی کے صحافت کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے پیش کی جانے والی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

اسپیکر نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔