Live Updates

ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے دشمن سے لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرا لیا

10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں، ایرانی وزیر داخلہ

منگل 7 اپریل 2026 20:38

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2026ء) ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرالیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کرا چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات