سعودی عرب کا گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہوسکتی ، پاکستانی کمپنیوں کی منصوبے میں 40 سے 45 فیصد تک شراکت کا امکان

اتوار 12 اپریل 2026 13:05

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2026ء) سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ریفائنری لگانے کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کو 20 سال کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کمپنیوں میں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہیں۔مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہوسکتی ہے، پاکستانی کمپنیوں کی منصوبے میں 40 سے 45 فیصد تک شراکت کا امکان ہے۔