یونیورسٹی آف نارووال میں عالمی امن میں پاکستان کا کردار کے عنوان سے قومی سیمینار کا انعقاد

منگل 14 اپریل 2026 21:43

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2026ء) یونیورسٹی آف نارووال کے زیراہتمام ’’عالمی امن میں پاکستان کا کردار ‘‘کے عنوان سے قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق ،کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزار حیدر اور ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمد نوید ملک ، رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر انور ، ڈاکٹر محمد حسیب سرور کے علاوہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سیمینار کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ مئی 2025 کی جنگ ہو یا ابھی نندن کی گرفتاری خطے میں طاقت کے اعتبار سے پاکستان کی برتری کی علامت ہے اور آج اللہ تعالی کے فضل سے دنیا میں قیام امن کے فیصلے پاکستان کے اندر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

چند ماہ پہلے ہمیں عرب ممالک کے ویزے نہیں مل رہے تھے اور آج عرب ممالک اپنے دفاع کے لئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور یہ سب کچھ مضبوط،طاقتور اور ڈسپلنڈ افواج کے عزم اور کامیابیوں کی بابت ہی ممکن ہوا ہے۔اقوام عالم میں وہی قومیں عروج پاتی ہیں کی جن کے نوجوان پر عزم ہوں،محنت اور لگن سے کام کریں اور اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

میری نوجوانوں سے درخواست ہے کہ آپ ہمارا کل ہیں اس لئے مثبت رویے اپنائیں اور منفی پراپیگنڈے پر یقین نہ رکھیں جن قوموں کے جوان پر عزم ہوں ان قوموں کا مستقبل روشن ہوتا ہے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالحق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کا عالمی افق پر ابھرتا ہوا کردار لائق تحسین و صد افتخار ہے ، یونیورسٹی آف نارووال اس عالمی کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے ، سیمینار سے دختران پاکستان کی صوبائی کوآرڈینیٹر مس منیبہ خاور ، این ایل سی کے لیفٹنٹ کرنل طارق مسعود (تمغہ امتیاز ملٹری)نے بھی خطاب کیا، سیمنار کے موقع پر یونیورسٹی کی میوزک سوسائٹی کے بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔