عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا ہی اصل سیاست اور خدمت کا تقاضا ہے، رہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعہ 17 اپریل 2026 23:40

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا ہی اصل سیاست اور خدمت کا تقاضا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی،مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی و پیپلز پارٹی رہنماء صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے دورہ سربن کے دوران وارڈ سربن کے سابق امیدوار چوہدری جہانگیر کی جانب سے پرتکلف عشائیہ سے خطاب اور عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عشائیہ میں چوہدری ماجد گجر،سابق امیدوار ضلع کونسل فواد الحسن فواد ایڈووکیٹ،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سلیم گجر،ریاض عالم،،نزاکت نزیر نمبردار،عبدالرحمن،رفیق گجر، امتیاز عالم،لیاقت چوہان بھی موجود تھے،اشفاق ظفر نے مزید کہا کہ معاشرے میں باہمی ہمدردی، رواداری،یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،خوشی غمی کے مواقع ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہیں،ہر قسم کی مشکل میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں،حلقہ چھ کے غیور عوام آمدہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے زریعے مجھے کامیاب کروائیں ان شاء اللہ حلقہ اور ضلع کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کروں گا،اللہ کی مدد اور عوامی طاقت سے منتخب ہوا تو حلقہ کے عوام واضع فرق محسوس کریں گے ،ان شاء اللہ کامیاب ہونے کی صورت میں مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے نچلی سطح تک سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے،عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کی ہر ممکن کوشش کروں گا،دورہ کے دوران اشفاق ظفر کی قیادت میں وفد نے اشرف گورسی، ارشد گورسی،اظہر گورسی کی ہمشیرہ،چوہدری امتیاز عالم،مدرس نذیر چوہان،اقبال چوہان، شبیر چوہان کی والدہ مرحومہ،نمبردار الف دین مرحوم،اسحاق چوہان مرحوم،چوہدری مشتاق،چوہدری منظور کے والد محترم مرحوم،راجہ مظہر خان،راجہ مبشر کے والد قاری نعمت اللہ خان مرحوم، راجہ حسیب نیاز، قاری ابرار کے تایا، راجہ افراہیم، راجہ علی احمد خان، راجہ یوسف کے بڑے بھائی،مفتی گل احمد عتیقی مرحوم،حسن دین مرحوم،جمال الدین کی صاحبزادی کے انتقال پر ان کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبروجمیل کی دعائیں کیں۔

۔۔