قصور سرکل میں بجلی چور پکڑے گئے، دو ملزمان گرفتار، 11 لاکھ جرمانہ عائد

ہفتہ 18 اپریل 2026 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2026ء) لیسکو حکام نے قصور سرکل میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے دو ملزمان گرفتار کرکے11 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ہفتہ کو ترجمان لیسکو کے مطابق ایکسیئن چونیاں انجینئر میاں طارق بشیر کی زیر نگرانی الہ آباد ویسٹ چونیاں ڈویژن میں ٹیوب ویل کنکشن کے حامل صارف ایم امین بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ صارف کا میٹر عدم ادائیگی کی وجہ سے پہلے ہی منقطع کیا جا چکا تھا،تاہم وہ رات کے وقت مین ٹرانسفارمر بشز سے ڈائریکٹ سپلائی لیکر زرعی مقاصد کے لیے پانی حاصل کر رہا تھا۔لیسکو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے دو بجلی چوروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔مزید برآں ٹرانسفارمر کو موقع سے ہٹا دیا گیا،یہ کارروائی ایس ڈی او الہ آباد ویسٹ ساجد جاوید کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ ملزمان کو30,000 یونٹس چارج کرتے ہوئے11 لاکھ روپے سے زائد کا ڈیٹیکشن بل جاری کر دیا گیا ہے۔