لالہ موسیٰ شدید بنیادی مسائل کا شکار ‘ بجلی کا بحران شہریوں کے لیے عذاب بن چکا

پیر 20 اپریل 2026 22:25

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2026ء) لالہ موسیٰ اس وقت شدید بنیادی مسائل کا شکار ہے، جہاں بجلی کا بحران شہریوں کے لیے عذاب بن چکا ہے۔ روزانہ کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، اور بار بار بجلی کی بندش نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے، دکانیں بند ہو رہی ہیں اور لوگوں کا روزگار خطرے میں پڑ چکا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کردار بھی انتہائی مایوس کن ہے۔ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے، کاروباری افراد پر دباؤ ڈال کر ریونیو اکٹھا کرنا ترجیح بن چکا ہے۔ شہر میں نہ بجلی کا مناسب نظام ہے، نہ پانی کی مستقل فراہمی، اور نہ ہی نکاسی آب کا کوئی مؤثر انتظام موجود ہے۔لالہ موسیٰ کے عوام اب صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ متعلقہ اداروں اور سیاسی قیادت کو فوری طور پر ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :