سی ای اوہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرسید عطاء المنعم کا یونین کونسل کا دورہ

بدھ 22 اپریل 2026 18:53

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2026ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے ڈاکٹر اسامہ طاہر اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن خلیل انجم بٹ کے ہمراہ یونین کونسل 87/4 لالہ موسیٰ کے محلہ جوگی پورہ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ نے گھر گھر جا کر دو سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس کی جانچ پڑتال کی اور ویکسینیشن کارڈز کے ذریعے روٹین امیونائزیشن کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت جاری کی کہ مزید ویکسینیٹرز تعینات کر کے پورے علاقے کا مکمل سویپ یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔سی ای او ہیلتھ نے مزید احکامات جاری کیے کہ شام 5 بجے تک رہ جانے والے تمام دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن اور ریکارڈ آن لائن سسٹم میں اپلوڈ کیا جائے تاکہ ڈیٹا کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ بعد ازاں، انہوں نے محلہ جوگی پورہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے ہیلتھ ہاؤس کا معائنہ کیا۔ ویکسینیشن ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعلقہ عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :