ٴْسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 22 اپریل 2026 19:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2026ء) آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدرلالہ سلطان محمد خان،مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالستارخان ،صوبائی چیئرمین شاہ علی بگٹی، ایجوکیشن سیکرٹری عبدالعلیم خان، ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے سینئر نائب صدر شاہنواز زہری، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ،پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے خزانچی عبدالستار جونیئر،ولید سمیت دیگر ٹریڈ یونین نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدرلالہ سلطان محمد خان نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر نصیب اللہ خان بازی اور جنرل سیکرٹری سلطان محمدکو نو منتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن دیااور نو منتخب کابینہ کا مبارک باد پیش کی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدرلالہ سلطان محمد خان نے کہا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نو منتخب عہدیدار قابل احترام وائس چانسلرصاحبہ اوریونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو ایک بہترین اور مثالی ادارہ بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے اوریونیورسٹی ملازمین کے مسائل حل کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔