ؑکوہستان میگا کرپشن اسکینڈل، احتساب عدالت نے 3 ارب 86 کروڑ روپے کی پلی بارگین منظور کر لی

ح*نیب چیئرمین کی توثیق کے بعد شریک ملزم محمد ایوب کی رہائی کا حکم جاری

بدھ 22 اپریل 2026 21:00

| پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2026ء) پشاور کی احتساب عدالت نے 40 ارب روپے مالیت کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے شریک ملزم محمد ایوب کی پلی بارگین درخواست منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد ظفر کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل بیرسٹر حسیب پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ نیب چیئرمین پہلے ہی ملزم کی پلی بارگین درخواست منظور کر چکے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 3 ارب 86 کروڑ روپے کے عوض پلی بارگین کی منظوری دیتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ محمد ایوب اس بڑے کرپشن اسکینڈل کے اہم ملزمان میں شامل تھا جس نے نیب کے ساتھ قانونی تصفیہ کر لیا ہی