بدقسمتی سے اچھی بولنگ نہ کرسکے،رائلی روسو

خواجہ نافع اور حسن نواز باصلاحیت کھلاڑی ، ایک سیزن میں پرفارم نہ کرنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی نہیں جانچ سکتے،گفتگو

اتوار 26 اپریل 2026 13:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2026ء) پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائلی روسو نے کہ ہے کہ بدقسمتی سے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں اچھی بولنگ نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رائلی روسو نے کہا کہ بڑا ہدف دیا لیکن ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے اچھی بیٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز کی نسبت پہلی اننگز میں بیٹنگ کرنا مشکل تھا۔رائلی روسو نے کہا کہ خواجہ نافع اور حسن نواز باصلاحیت کھلاڑی ہیں، کسی ایک سیزن میں پرفارم نہ کرنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی نہیں جانچ سکتے۔