سندھ کے صوبائی وزرا اور سینئر سیاستدانوں کا رکنِ قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے جواں سال بیٹے میر زید جاکھرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

اتوار 26 اپریل 2026 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2026ء) پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے جواں سال بیٹے میر زید جاکھرانی کے انتقال پر صوبائی وزرا اور دیگر سیاسی رہنماں کی جانب سے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔صوبائی وزرا میں وزیرِ آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو، وزیرِ زراعت و کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، وزیرِ محنت سعید غنی، وزیرِ لائیو سٹاک و فشریز محمد علی ملکانی اور وزیرِ خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان جبکہ دیگر رہنماں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان، سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، نواب وسان اور مشیرِ وزیرِ اعلی سندھ برائے بحالی گیانچند ایسرانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رہنماں نے اپنے بیانات میں اعجاز جاکھرانی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اعجاز جاکھرانی اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوان اولاد کا غم ناقابل برداشت صدمہ ہی. رہنماں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا کرے اور درجات بلند فرمائے۔مزید دعا کی گئی کہ اللہ تعالی اعجاز جاکھرانی سمیت تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔