Live Updates

ڈوڈہ میں فیلڈ مارشل، وزیر اعظم پاکستان کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

اتوار 26 اپریل 2026 21:38

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر اعظم شہباز شریف کی تصاویر اور پاک پرچم والے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹر آزادی پسند تنظیم جموں وکشمیر یوتھ مومنٹ نے دیواروں ، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پوسٹروں میں درج تحریر میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پرمملکت خداداد کا شکریہ ادا کیا گیا۔ پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم کو بھی دہرایا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک، وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات