سانحہ طاہر پلازہ کیس، ایم کیو ایم کارکن سعید بھرم کی ضمانت منظور

بدھ 29 اپریل 2026 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2026ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ایم کیو ایم کے کارکن احمد سعید عرف سعید بھرم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے ملزم کو تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم طویل عرصے سے جیل میں ہے جبکہ نشاندہی کرنے والے شریک ملزم فیصل عرف منا کی بھی ضمانت ہوچکی ہے، لہذا ضمانت منظور کی جائے۔

سرکاری وکیل مشتاق جہانگیری نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں۔واضح رہے کہ سانحہ طاہر پلازہ کا مقدمہ رسالہ تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کیمیکل پھینک کر ایک وکیل سمیت 6 افراد کو زندہ جلا دیا تھا۔