محکمہ جنگلات وجنگلی حیات مالی سال 2024-25کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر خرد برد کرکے قومی خزانے کو 26کروڑ روپے نقصان کا انکشاف

بدھ 29 اپریل 2026 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2026ء) بلوچستان کے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات میں مبینہ بدعنوانی کا اسکینڈل سامنے آگیا مالی سال 2024-25کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر خرد برد کرکے قومی خزانے کو 26کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیامحکمہ اینٹی کرپشن نے کنزرویٹر فاریسٹ اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹھیکیدار مہتاب عالم کو گرفتار کر لیاڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق مقبول الحسن دشتی نے بطور کنزرویٹر جنگلات مالی سال 2024-25کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں مینگروو ریسرچ سینٹر،شجرکاری، زمین کی لیولنگ، نرسری ڈیولپمنٹ، مینگروو پلانٹیشن، ریسٹ ہاؤسز اور دیگر تعمیراتی کام میں 26کروڑ روپے کی خردبرد کی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ زیادہ تر منصوبے جو کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کرنے کے تھے وہ غیر قانونی طور پر فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے خود کر کے کاغذوں میں مکمل دکھائے گئے یا پھر گراؤنڈ پر ناقص، غیر معیاری اور نامکمل پائے گئے جبکہ بڑی رقم ایڈوانس پیمنٹ کر کے مبینہ طور پر خرد برد کر لی گئی۔