ریسکیو 1122 پشاورکی ٹرینگ ونگ ٹیم کی جانب سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

جمعرات 30 اپریل 2026 15:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک ریاض کی نگرانی میں پریمیر انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزکے طلبہ کے لیے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122پشاورکےمطابق تربیتی سیشن کے دوران طلبہ کو فرسٹ ایڈ، ابتدائی طبی امداد کی اہمیت، ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل اور فائر سیفٹی کے حوالے سے عملی و نظریاتی تربیت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر شرکاء کو مختلف ایمرجنسی حالات سے نمٹنے، حادثات کی صورت میں فوری اقدامات اور آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق اس تربیت کا مقصد طلبہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا اور معاشرے میں حفاظتی شعور کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :