صومالیہ میںبحری قزاقوں کے ہاتھوں ایم ٹی آنر 25بحری جہاز کے اغوا کو 10دن گزر چکے، حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،اسلم غوری

جمعرات 30 اپریل 2026 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2026ء) ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہاہے کہ صومالیہ میںبحری قزاقوں کے ہاتھوں ایم ٹی آنر 25بحری جہاز کے اغوا کو 10دن گزر چکے ہیں مگر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ جاری بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ ایم ٹی آنر 25کی بازیابی میں تاخیر حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ترجمان جے یوآئی نے کہاکہ 10پاکستانیوں کی جانیں خطرے میں، حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلم غوری نے کہاکہ زبانی دعوں سے نہیں، عملی اقدامات سے قوم مطمئن ہوگی۔ اسلم غوری نے کہاکہ حکومت فوری طور پر مغوی عملے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ سمندری قزاقوں کے سامنے بے بسی ناقابلِ قبول ہے ۔ ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ قوم اپنے شہریوں کو لاوارث چھوڑنے والی پالیسی قبول نہیں کرے گی۔انہوںنے کہاکہ وزرا کے بیانات نہیں، نتائج چاہئیں، اگر حکومت ناکام ہے تو عالمی سطح پر فوری اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :