ایف آئی اے فیصل آبادکی کارروائی، بینک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 30 اپریل 2026 22:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2026ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے بینک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اوورسیز اکاؤنٹ کے اکاؤنٹ سے 128,000 امریکی ڈالر خرد برد کئے، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرکے بینک فراڈ میں ملوث ملزم موسیٰ رضا کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے فیصل آباد نے ایچ بی ایل بینک اسکینڈل سے متعلق درج مقدمہ میں نامزد ملزم موسیٰ رضا ولد سید تنویر حسین، رہائشی النجف کالونی، فیصل آباد کو گرفتار کیا۔ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک اوورسیز اکاؤنٹ ہولڈر فضل احمد شاہ کے اکاؤنٹ سے 128,000 امریکی ڈالر خرد برد کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے جعلی/ڈپلیکیٹ چیک بک کے ذریعے اور فرضی سی بی سی تیار کر کے فراڈ کیا۔ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔