ایف آئی ایکمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کارروائی بینک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

جمعہ 1 مئی 2026 15:33

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) فیصل آبادڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایف آئی اے فیصل آباد نے بینک فراڈ کے ایک اہم مقدمہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے فیصل آباد نے HBL بینک اسکینڈل سے متعلق درج مقدمہ میں نامزد ملزم موسیٰ رضا ولد سید تنویر حسین، رہائشی النجف کالونی، فیصل آباد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک اوورسیز اکاؤنٹ ہولڈر فضل احمد شاہ کے اکاؤنٹ سے 128,000 امریکی ڈالر خرد برد کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے جعلی/ڈپلیکیٹ چیک بک کے ذریعے اور فرضی CBC تیار کر کے فراڈ کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :