Live Updates

ایرانی جوہری پروگرام کی روک تھام کو عوامی حمایت حاصل، ٹرمپ نے سروے شیئر کر دیا

جمعہ 1 مئی 2026 17:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق ایک سروے شیئر کر دیا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایک نئے سروے کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے سے متعلق میرے مقف کو عوام کی مضبوط حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا ہے کہ ہارورڈ ہیرس سروے اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکیوں کی واضح اکثریت ایران کی جوہری صلاحیتوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے میری پالیسی کی حمایت کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ سروے میں بڑی تعداد میں امریکی ووٹرز نے اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جانا چاہیے، جبکہ قابلِ ذکر شرح نے ایران کے خلاف دبا برقرار رکھنے کی بھی حمایت کی ہے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے سروے کے مطابق امریکا کے صرف 34 فیصد ووٹرز ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات