ہدایتکار حیدر چوہدری کی برسی 9 مئی کو منائی جائیگی

حیدر چوہدری نے اپنے فنی کیریئر کے دوران 70کے قریب پنجابی اور اردو فلمیں بنائیں

ہفتہ 2 مئی 2026 10:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حیدر چوہدری کی برسی9 مئی کو منائی جائے گی۔ہدایتکار حیدر چوہدری نے اپنے فنی کیریئر کے دوران 70کے قریب پنجابی اور اردو فلمیں بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان کی یادگار فلموں میں تیس مار خان ، نوکر ووہٹی دا ، دبئی چلو ، سوہرا تے جوائی ، پہلوان جی ان لندن ، ناگن ، الف لیلی، شوکن میلے دی ، ہتھکڑی ، چور سپاہی ، خوشیاں اور وارنٹ قابل ذکر ہیں ۔ہدایتکار حیدر چوہدری کو فنی خدمات کے اعتراف میں 5مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔وہ9مئی 1970کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔