سابق ممبر ضلع کونسل ندیم مغل اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار تسلیم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 2 مئی 2026 13:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) سابق ممبر ضلع کونسل سٹی اربن ندیم احمد مغل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) ضلع ایبٹ آباد کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد کے دیرینہ ساتھی ندیم احمد مغل اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر ضلع کونسل سردار تسلیم نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی صدر امیر مقام نے دونوں رہنماؤں کو بہترین فیصلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ سردار تسلیم پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما تھے اور ان کی پارٹی سے گذشتہ 18 برس سے وابستگی تھی۔ موصوف نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اسی طرح سابق ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل جنہوں نے سردار مہتاب احمد خان کی حمایت کر رکھی تھی، نے بھی سردار مہتاب احمد خان سے اپنی رفاقت ختم کرتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔