حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ کی جیکب آباد آمد، جکھرانی خاندان سے تعزیت

ہفتہ 2 مئی 2026 14:52

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری جیکب آباد پہنچے، جہاں شاہ محمد شاہ، راجا انصاری، خالد شیخ، کھیل داس کوہستانی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شہباز ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفد بعد ازاں جیکب آباد میں جکھرانی ہاؤس پہنچا، جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔\378