ہ*کراچی‘ لانڈھی میں ٹریلر کے نیچے سوئے 2 مزدوروں کے کچلنے کا واقعہ، فوٹیج سامنے آگئی

ہفتہ 2 مئی 2026 17:55

= کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2026ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کے نیچے آکر 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔دونوں مزدور گرمی سے بچنے کے لیے ٹریلر کے نیچے لیٹے جہاں ان کی آنکھ لگ گئی۔

(جاری ہے)

ڈرائیور نے لاعلمی کے باعث ٹریلر چلا دیا جس کے باعث دونوں ٹریلر تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہو سکا، فرار ٹریلر ڈرائیور کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹرالر تلے 2 افراد کے کچلے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔