اسرائیلی فوج کے حملے میں 3لبنانی شہری شہید

لبنان میں حزب اللہ کی 70 عمارتیں،50تنصیبات تباہ ،لبنان کے مزید 12علاقوں پر حملوں کی دھمکی

اتوار 3 مئی 2026 14:20

بیروت/تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) اسرائیل افواج کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں السمعیہ کے علاقے مسجد کے قریب حملوں میں شہری شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی بمباری سے کئی گھروں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حزب اللہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے زیرِ استعمال تقریبا 70 عمارتوں اور 50 تنصیبات کو تباہ کیا۔

ادھراسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں الدویر، عرب سلیم، الشرقیہ جبشیت، براشیت، صرفند، دونین، بریقہ، قاقعیہ الجسر، القصیبہ اور کفر سیر شامل ہیں۔فوج نے ہدایت کی ہے کہ شہری کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :