ذ*ٹرمپ اعتراف کرچکے کہ وہ قزاقوں کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں ، اسماعیل بقائی

اتوار 3 مئی 2026 17:15

) تہران (آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ٹرمپ اعتراف کرچکے کہ وہ قزاقوں کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں‘امریکا کے صدر نے ایرانی بحری جہازوں پر غیر قانونی قبضے کو قزاقی قرار دیا ہے اور کھلے عام کہا ہے کہ ہم قزاقوں کی طرح کا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی زبان کی لڑکھڑاہٹ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

یہ ان اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اور افسوس ناک اعتراف تھا جو امریکا بین الاقوامی بحری سفر کے خلاف کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ عالمی قانون کی ایسی کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کو سختی سے مسترد کردیں۔اس سے پہلے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں امریکی بحریہ قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔