سولر پینلز کی خرید و فروخت میں کروڑوں کا مبینہ فراڈ، مقدمات درج

تھانہ گارڈن ٹاون پولیس نے دو درخواستوں پر کارروائی شروع کر دی

اتوار 3 مئی 2026 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) سولر پینلز کے کاروبار میں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔تھانہ گارڈن ٹائون میں این ایم انرجی کے خلاف ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ کمپنی کی جانب سے مزمل، اسامہ اور نعمان کے خلاف درج کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق سولر کمپنی نے پینلز کی خریداری کے لیے ملزمان کو ایڈوانس رقم ادا کی، تاہم مبینہ طور پر سامان فراہم نہ کیا گیا اور رقم ہڑپ کر لی گئی۔ اسی نوعیت کے ایک اور کیس میں ایک شہری نے این ایم امپکس کے مالکان مزمل اور نعمان کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کے فراڈ کی درخواست بھی گارڈن ٹائون تھانے میں جمع کرا دی ہے ،پولیس کے مطابق دونوں مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔