rلاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ائر کوالٹی 176 ریکارڈ

ج*عالمی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر، فضا مضرِ صحت قرار دی گئی، رپورٹ ج*جکارتہ، دہلی، قاہرہ اور ڈھاکہ بھی دنیا کے ٹاپ آلودہ شہروں میں شامل

اتوار 3 مئی 2026 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2026ء) فضائی آلودگی کی عالمی فہرست میں لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ائر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہر کی فضا کو مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 173 ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 163 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

ماحولیاتی درجہ بندی میں مصر کا شہر قاہرہ اور بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکہ بھی دنیا کے ٹاپ پانچ آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں، جس سے خطے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے سے شہریوں کی صحت متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر ماحولیاتی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔