-مانانوالہ، فیصل اباد سیکشن پر منڈی صفدر اباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا

ریلوے ٹریک کا ساڑھے پانچ انچ کا پیس علیحد ہونے سے قبل اس کا پتہ چل گیا جس کے باعث اس سیکشن پر گزرنے والی ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی

اتوار 3 مئی 2026 21:05

۱مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2026ء) فیصل اباد سیکشن پر منڈی صفدر اباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا جس کے باعث ریلوے ٹریک کا ساڑھے پانچ انچ کا پیس علیحد ہونے سے قبل اس کا پتہ چل گیا جس کے باعث اس سیکشن پر گزرنے والی ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی اس سیکشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ مسافر ٹرینزاور مال بردار ٹرین بھی گزرتی ہیں جبکہ لاہور اور فیصل اباد کے درمیان دن میں چار مرتبہ بدر اور غوری ایکسپریس ٹرینوں کی آمدورفت ہوتی ہے باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کے پٹرولنگ سٹاف کے گینگ مین نے گزشتہ روز ٹریک کے معائنہ کے دوران ریلوے اسٹیشن صفدر اباد کے قریب ریلوے ٹریک ٹوٹ جانے کا پتہ چلا لیا جس کی اطلاع اس نے فوری طور پر ریلوے اسٹیشن شیخوپورہ کے پرمانینٹ وے انسپکٹر کودی پاکستان ریلویز کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کا کو ٹھیک کرنے اور وہاں پر ساڑھے پانچ انچ کا ریلوے ٹریک کا پیس ڈالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سیکشن پر حسب معمول ٹرینوں کی امد و رفت جاری ہے