Live Updates

امریکا نیٹو میں ہمارا سب سے اہم شراکت دار ہے، جرمن چانسلر

پیر 4 مئی 2026 09:56

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) جرمن چانسلر فریڈرک میرٹز نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو میں ہمارا سب سے اہم شراکت دار ہے۔ العربیہ کے مطابق جرمن چانسلر نے یہ بات جرمن نیٹ ورک ’’اے آر ڈی‘‘ کو انٹرویو میں کہی۔ امریکی حکومت کی جانب سے جرمنی میں تعینات امریکی افواج کی تعداد کم کرنے کے اعلان کے بعد جرمن چانسلر فریڈرک میرٹز نے اس بات پر زور دیا کہ نکتہ نظر میں اختلافات کے باوجود امریکا نیٹو کا بنیادی ستون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تناؤ کو معمولی قرار دیا اور کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ امریکی نیٹو میں ہمارے سب سے اہم شراکت دار ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ آیا امریکا کے جرمنی میں اپنی فوجی موجودگی کم کرنے کے منصوبے ایران کے بارے میں ٹرمپ کی حکمت عملی پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات سے جڑے ہوئے ہیں، فریڈرک میرٹز نے جواب دیا کہ اس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بحرِ اوقیانوس کے دونوں کناروں کے تعلقات پر کام کرنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور نہ ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے سے پیچھے ہٹوں گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات