سعودی وزیر خارجہ سے ان کے ازبک ہم منصب کی ملاقات

پیر 4 مئی 2026 10:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ان کے ازبک ہم منصب بختيار سعيدوف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق اس موقع پر ازبک وزیر خارجہ بختيار سعيدوف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے ازبک صدر شوکت میرزائیف کا تحریری پیغام اپنے سعودی ہم منصب کے حوالے کیا جس کا تعلق دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے ہے۔