کمشنر کراچی کی شہر میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

ْ کے ایم سی نے 11مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی

پیر 4 مئی 2026 14:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) کمشنر کراچی کی جانب سے کے ایم سی کو شہر میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اتوار بازار نارتھ کراچی، کے ایم سی گرائونڈ، سفاری پارک اور گلستان جوہر بلاک 5 اور 6 میں مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں خالی پلاٹ پر مویشی منڈی قائم کی جائے گا۔خیال رہے کہ کے ایم سی نے 11مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :