Live Updates

امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے، ایرانی فوج

آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے،بیان

پیر 4 مئی 2026 18:15

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) ترجمان ایرانی افواج نے کہا ہے کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ہم سے رابطے کے بغیر نقل و حرکت نہ کریں، امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے۔ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیں گے۔ایرانی فوج نے کہا کہ امریکی جارحانہ اقدامات موجودہ صورتِ حال کو پیچیدہ بنائیں گے اور خلیج میں جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات