نیب کراچی کی بڑی کارروائی: 6 ارب مالیت کی 80 ایکڑ سرکاری زمین بحال

غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ، بحریہ ٹائون کو دی گئی زمین واپس، قومی خزانے کو اربوں کے نقصان سے بچالیا گیا، نیب اعلامیہ

پیر 4 مئی 2026 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) نیب کراچی نے 80 ایکڑ قیمتی سرکاری زمین ، جس کی مالیت6 ارب روپے ہے کی الاٹمنٹ منسوخ کرواکر زمین بحال کرالی ہے۔ مذکورہ زمین غیر قانونی طور پر 8 جنوری 2015 کو قواعد کیخلاف ورزی کرتے ہوئے محض 38 کروڑ 30 لاکھ روپے میں میسز بحریہ ٹائون کو الاٹ کی گئی تھی ۔ زمین حیدر آباد کے پراِئم لوکیشن گلستان سرمست ہاوسنگ ،دیہہ گنجو ٹکر میں واقع ہے ، زمین یونیورسٹی کے قیام کے لیے الاٹ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

زمین اس شرط پر الاٹ کی گئی کہ زمین پر 3 سال کیعرصہ میں تعمیر مکمل کی جائیگی، بصورت دیگر الاٹمنٹ منسوخ تصور ہوگی اور تمام ادائیگیاں ضبط کرلی جائیں گی۔جس میں میسرز بحریہ ٹاون ناکام رہا-انکوائری کے دوران ، نیب کراچی کے سامنے یہ بات عیاں ہوئی کہ زمین غیر قانونی طور پر بحریہ ٹاون کو 80 ایکڑ قمتی سرکاری زمین الاٹ کی گئی ۔ جس کی مالیت اربوں میں ہے۔ نیب کراچی کی کوششوں اور مداخلت کے نتیجے میں حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بحریہ ٹاون کیطرف سے جزوی طور پر اد ا کی گئی رقم ضبط کرتے ہوئے مزکورہ زمین کی الاٹمنٹ کو منسوخ کردی ۔ نیب کراچی کے اس اقدام سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :