Live Updates

افغانستان میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،چارافراد جاں بحق

منگل 5 مئی 2026 12:06

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے چارافراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہو ا نے صوبائی پولیس کے ترجمان ملا کلیم اللہ ننگیال کے حوالے سے بتایا کہ فراہ شہر میں ایک گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے چار افراد موقعے پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ترجمان کے مطابق تمام متاثرین ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔

Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات