مغربی بنگال الیکشن،بی جے پی کی فتح غیر اخلاقی ہے،ممتا بنر جی

بی جے پی نے 100 سے زائد سیٹیں چوری کی،وزیراعلی مغربی بنگال

منگل 5 مئی 2026 14:38

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ک 100 سے زائد سیٹوں پر انکی پارٹی کامینڈیٹ لوٹاگیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ممتا بنر کی جوترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ بھی ہیں ان خیالات کا اظہار سکھاوت میموریل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر صحافیوں سے گفگتو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا، ہم واپس پلٹ کر آئیں گے۔ممتا بنرجی اس سینٹر میں ایسے وقت پہنچی تھیں جب ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ایک کانٹنگ ایجنٹ کو وہاں سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ جب وہ باہر نکلیں تو بی جے پی کے حامیوں نے جے شری رام کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

بی جے پی رہنما شوبھندو اڈھیکاری نے بھوانی پور میں15ہزارسے زائد ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

م ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں، جو مرکزی فورسز کے ذریعے’’وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہامیت شاہ کی ملی بھگت سے‘‘انجام دی گئیں،غیر قانونی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے چیف الیکٹورل آفیسر منوج اگروال سے شکایت کی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا، جب ہمارے ایجنٹوں کو کانٹنگ سینٹر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اورسی سی ٹی وی کیمروں کو بھی بند کر دیا گیا۔ادھراپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ آسام اور بنگال الیکشن چوری ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی مدد سے الیکشن چرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں 100 سے زائد سیٹیں چرائی گئی ہیں۔