اسحاق ڈارکی زیرصدارت چینی کی پیداوار کا جائزہ اجلاس، اطمینان کا اظہار

منگل 5 مئی 2026 19:59

اسحاق ڈارکی زیرصدارت چینی کی پیداوار کا جائزہ اجلاس، اطمینان کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی پیداوار کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی پیداوار پر اطمینان کا اظہارکیا۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ چینی کی مناسب فراہمی سے مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کرشنگ سیزن کے اختتام پر صورتحال پر غورکیاگیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی پیداوار پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ملکی ضرورت پوری ہونے اور قیمتوں میں استحکام کی توقع ہے۔اجلاس میں رانا تنویر حسین، مصدق ملک، طارق باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز کی شرکت ہوئی ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی کی مناسب فراہمی سے مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔