Live Updates

امریکا کا ایک بار پھر چین پر ایران کی فنڈنگ کرنے کا الزام

منگل 5 مئی 2026 23:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران سے بڑی مقدار میں تیل خرید کر اسے مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی کارروائیوں کے باعث آبنائے ہرمز بند ہوئی تاہم امریکا اسے دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔امریکی وزیر نے آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر کنٹرول ہونے کا دعوی بھی کیا ۔ اسکاٹ بیسنٹ نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھلوانے میں سفارتی کردار ادا کرے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات