Live Updates

سوات، کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، جنگلات کے تحفظ ،افغان باشندوں کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے

منگل 5 مئی 2026 20:59

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن مسعود احمد نے بریگیڈیئر عامر اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے ہمراہ کمشنر آفس سیدو شریف میں ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنرز سوات، دیر اپر اور باجوڑ، ڈی پی او سوات سمیت مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے جبکہ شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر اور چترال کے اضلاع کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں مجموعی کارکردگی، علاقائی سلامتی، غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی، منشیات کے خلاف کارروائیوں، ٹریفک مسائل، این سی پی گاڑیوں کی پروفائلنگ، غیر قانونی کان کنی اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنرز نے تجاوزات کے خاتمے، غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، جنگلات کے تحفظ، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور دیگر امور پر بریفنگ دی، کمشنر نے تمام اضلاع میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف سخت اقدامات، منشیات فروشی کے خاتمے، افغان باشندوں کی واپسی اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں ڈویژنل سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد اور 14 اگست کو گراسی گرانڈ سیدو شریف میں فائنل کے انتظامات مکمل کرنے جبکہ معرکہ حق کے حوالے سے تعلیمی و سرکاری اداروں میں تقریبات اور بازاروں میں بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات