)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا سینئر صحافی علی مردان جمالی کے انتقال پر دکھ کا اظہار، صحافتی خدمات پر خراجِ عقیدت

منگل 5 مئی 2026 20:30

) کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اوستہ محمد رجسٹرڈ پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی علی مردان جمالی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مرحوم۔

(جاری ہے)

علی مردان جمالی سندھ ٹی وی اور آن لائن نیوز ایجنسی سے وابسطہ تھے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ و مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں علی مردان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ ، عزیز و اقارب اور اوستا محمد پریس کلب کے عہدیداروں و ممبران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ہے کہ اللہ پاک مرحوم علی مردان جمالی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت فرمائے ۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ان کے صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے اور کہاہے کہ اوستا محمد پریس کلب رجسٹرڈ اور عوام آج تجریہ کار اور سنیئر صحافی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی صحافتی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک مرحوم علی مردان جمالی کے درجات بلند فرمائے اور ان ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین